Aaj Logo

شائع 02 دسمبر 2024 08:35pm

ڈی چوک احتجاج میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو کتنے پیسے ملیں گے؟

پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج میں جاں بحق افراد کے لیے ایک کروڑ روپے دینے کی منظوری دیدی گئی ، زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس ملیں گے ۔

خیبر پختنونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے ڈی چوک احتجاج میں جاں بحق اور زخمیوں کے لیے مالی پیکج کی منظوری دیدی ہے۔

جو سیکڑوں شہادتیں کہہ رہے ہم ان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ زخمیوں اور شہداء کی تصدیق کا عمل جاری ہے، جس کے بعد جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔

پی ٹی آئی نے احتجاج میں کس ملک کے شیلز استعمال کئے؟ ڈی پی او اٹک کا بڑا انکشاف

مشیر اطلاعات خیبر پختنونخوا کے مطابق باقی شہداء اور زخمیوں کی تصدیق ہونے پر بھی ان کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے گا۔

Read Comments