ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ملک بھر سے حج کے لئے 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، سرکاری اسکیم میں حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری دن ہے، رات تک حج درخواستیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ کل 3 دسمبر تک سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کا امکان ہے، ریگولر حج اسکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
سعودی عرب میں کفیل سے بھاگے تارکین وطن کیلئے بڑی رعایت کا اعلان
ترجمان کے مطابق درخواستیں مکمل ہونے کے فورا بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی، پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائش حاصل کی جائیں گی۔
حج 2025 کی درخواستوں کا شیڈول جاری
ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب میں رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ اور مکاتب کی پروکیورمنٹ مکمل کی جائے گی، سمندر پار پاکستانی 3 دسمبر تک اسپانسر شپ بھجوا کر اسکیم میں شمولیت یقینی بنائیں۔