Aaj Logo

شائع 02 دسمبر 2024 07:56pm

کراچی کے اسکول میں پہلی آرٹیفشل انٹیلیجنس ٹیچر متعارف

شہر قائد کے نجی اسکول میں پاکستان کی پہلی آرٹیفیشنل انٹیلی جنس ٹیچر متعارف کرادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یہ ٹیچرنہ صرف تمام مضامین کی کلاسز لیتی ہے، بلکہ بیس سے زائد زبانوں پر عبور بھی رکھتی ہے، بچوں میں بھی ڈانٹ ڈپٹ کا خوف ختم ہوگیا۔

ملک کی اس پہلی اے آئی ٹیچر کا نام ’عینی‘ رکھا گیا ہے اور اس اے آئی ٹیچر کو کلاس 5 کے طلباء کی ریاضی اور سائنس جیسے مشکل مضامین میں مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

روبوٹ جسے نجی اسکول کی ٹیم نے ناصرف خود ڈیزائن کیا بلکہ انجینئرنگ سے لے کر پروگرامنگ تک سب کچھ اسی اسکول میں ہوا۔ روبوٹ کے لیے سامان شہر کے مقامی بازار سے خریدا گیا اوراس کی تیاری میں تقریباً آٹھ ماہ لگے اور اب یہ اے آئی ٹیچر بچوں کو پڑھاتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا مرکزی قیادت کی شکایت عمران خان سے کرنے کا فیصلہ

روبوٹک اینڈ اے آئی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ حسان صدیقی کا کہنا ہے کہ روبوٹک ٹیچر کوجلد ہی چلنے کے قابل بھی بنالیں گے

وائس پرنسپل صدف بتایا کہ روبوٹک ٹیچر مکمل طور پر پاکستانی پروڈکٹ ہے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اے آئی ٹیچرز کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

ملک کی اس پہلی اے آئی ٹیچر کا نام ’عینی‘ رکھا گیا ہے اور اس اے آئی ٹیچر کو کلاس 5 کے طلباء کی ریاضی اور سائنس جیسے مشکل مضامین میں مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Read Comments