Aaj Logo

شائع 02 دسمبر 2024 05:54pm

قصورمیں نشہ نہ ملنے پر نوجوان نے خود کوآگ لگالی

قصور: قصورکے تھانہ صدرکی حدود میں نشے کے عادی نوجوان نے خود کا آگ لگالی۔ تفصیلات کے مطابق قصورمیں تھانہ صدرکی حدود میں نوجوان نے نشے کے پیسے نہ ملنے پر گھر والوں سے ناراض ہو کر خود کو آگ لگالی۔

پولیس کے مطابق گلبرگ کے رہائشی 26 سالہ نوجوان ذیشان نشے کا عادی تھا گھروالوں سے پیسوں کا مطالبہ کیا رقم نہ ملنے پرخود کو آگ لگا لی جس کے باعث اس کا جسم بری طرح جھلس گیا۔

پولیس نے نوجوان کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد مزید قانونی کا کارروائی کا آغازکردیا۔

Read Comments