Aaj Logo

شائع 02 دسمبر 2024 04:23pm

لیاقت پور میں ڈکیتی کی واردات، چور جیولرز کی دکان سے 125 تولہ سونا لے اڑے

لیاقت پور: لیاقت پورمیں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، چورجیولرزکی دکان سےزیورات اورنقدرقم لوٹ کرفرارہوگئے پولیس خاموش بنی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لیاقت پورتھانے شیدائی کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں چورجیولرکی دکان سے 125 تولہ سونا،60تولہ چاندی اور22لاکھ روپے کیش لے اڑے۔

اطلاع پرپولیس نےموقع پرپہنچ کرتحقیقات شروع کردیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں ڈکیتوں اور چوری کی وارداتوں سے علاقے مکینوں اور تاجروں میں خوف پھیل گیا ہے اوران کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن وامان کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

Read Comments