Aaj Logo

شائع 02 دسمبر 2024 03:20pm

ٹکٹوں سے متعلق پاکستان ریلوے کا اہم اعلان، 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرین مسافروں کو ٹکٹوں میں 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے نے معذور مسافروں کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انہیں ٹرینوں کے ٹکٹ پر 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ریلوے کے مطابق ملک تمام معذور مسافر سوائے گرین لائن ٹرین کے تمام ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں میں 50 فیصد رعایت کے ساتھ سفر کر سکیں گے۔

تاہم اس رعایت سے صرف وہی لوگ مستفید ہو سکیں گے جو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے حامل ہوں گے اور ان کے شناختی کارڈز پر معذوری کے حوالے سے معلومات درج ہوں گی۔

ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان ریلوے کے مطابق ایسے معذور مسافر جو بصارت سے محروم ہوں گے، ان کے ساتھ آنے والے اٹینڈنٹ بھی رعایتی کرایوں کے اہل ہیں۔

محکمہ ریلوے نے اس رعایت کے اعلان کے ساتھ ہی بڑے اسٹیشنوں پر خصوصی بکنگ کاؤنٹرز، قابل رسائی واش رومز اور وہیل چیئرز بھی متعارف کرائی ہیں جب کہ جلد ان سہولتوں کا دائرہ مزید 12 ریلوے اسٹیشنوں تک وسیع کر دیا جائے گا۔

Read Comments