لوگوں میں کبھی کبھار بات اتنی بڑھ جاتی ہے کہ ایک دوسرے کو قتل کرنے پر اتر آتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا امریکی شہر میساچوسٹس میں جہاں ایک ایک 65 سالہ شخص نے اپنے 80 سالہ روم میٹ کو صرف چھینکنے پر ہی قتل کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رچرڈ لومبارڈی نامی شخص کو اپنے 80 سالہ روم میٹ فرینک گریسوالڈ کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ یہ واقعہ تھینکس گیونگ پر اس وقت پیش آیا جب لومبارڈی کا گریسوالڈ کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ لومبارڈی کو خدشہ تھا کہ گرسوالڈ کی چھینک اس کے کھانے کو آلودہ کردے گی جسے وہ اس وقت پکانے میں مصروف تھا۔
رپورٹ کے مطابق رچرڈ لومبارڈی نے پولیس کو بتایا روم میٹ فرینک گریسوالڈ کو کھانے کے قریب برتن دھوتا دیکھ کر غصے میں آگیا تھا جبکہ اس نے برتن دھونے سے منع کیا تھا۔ لومبارڈی نے کہا کہ اس نے گریسوالڈ کو پیچھے سے پکڑ کےدھکا دے دیا جس سے اس کے سر پر چوٹ آئی اور وہ ہلاک ہوگیا۔
واقعے کے بعد رچرڈ نے فوری 911 پر فون کر کے ایمبولینس کا بلایا جس کے بعد روم میٹ کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
پراسیکیوٹر جوزف پریسلے نے کہا رچرڈ لومبارڈی نے فرینک گرسوالڈ کو کھانے کے قریب برتن دھوتے دیکھا جس کے بعد اس نے فرینک کو پیچھے سے پکڑا اور اسے نیچے گرا دیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ رچرڈ اس وقت جیل میں قید ہیں جسے 4 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
نیویارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، مسٹر لومبارڈی اور مسٹر گریسوالڈ سنہ 1990 کی دہائی کے اوائل سے دوست تھے، جب انہوں نے چارلس ریور مینجمنٹ میں ایک ساتھ ملازمت کا آغاز کیا تھا۔