کراچی: اورنگی ٹاؤن میں واقع پراچہ قبرستان کے قریب ایک کچراکنڈی سے مختلف انسانی اعضا ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملنے والے انسانی اعضا کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ اعضا مرد یا عورت کے ہیں. پولیس کا کہنا ہے کہ اعضا 2 سے 3 روز پرانے معلوم ہوتے ہیں۔
مزید برآں ملنے والے انسانی اعضا پر خون جمع ہوا ہے، اور ایسا لگتا ہے کہ اعضاء کو ٹھنڈی جگہ پر رکھا گیا تھا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دو روز قبل اسی قبرستان سے ایک خاتون کا سر بھی ملا تھا، جس کے سامنے اور دائیں کان پر کٹ کا نشان موجود تھا۔
اس واقعے کا مقدمہ سرکار مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے اور مزید معلومات کی تلاش میں ہے۔