Aaj Logo

شائع 02 دسمبر 2024 01:20pm

بنوں میں نالے سے برآمد مارٹر گولا پھٹنے سے تین بچے جاں بحق

بنوں کے علاقے جانی خیل میں مارٹر گولہ پھٹنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے، بچوں کو مارٹر گولہ قریبی نالے میں ملا تھا۔

بنوں کے علاقے جانی خیل میں تین بچے نالے میں ملنے والے مارٹر گولے سے کھیلتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے۔ مارٹر گولہ پھٹنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

بچوں کی شناخت ذیشان، وہاب اور عالم زیب کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق بچوں کو مارٹر گولہ قریبی نالے میں ملا۔

تینوں بچے مقامی دینی مدرسے میں زیر تعلیم تھے۔

Read Comments