Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2024 11:05am

پاکستان کے سرنڈر ہونے کی افواہوں پر پی سی بی کا جواب

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی اور بورڈ حکام کی ٹیم دبئی سے وطن واپس پہنچ گئی، حکام کے مطابق پاکستان کے سرنڈر ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے کئی ملا قاتیں کیں۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان بورڈ اپنے موقف پر قائم ہے، جواب کا انتظار ہے۔

بھارت باز نہ آیا، نئے فارمولے پر بھی اعتراض اُٹھا دیا

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے اپنی شرائط آئی سی سی کو پیش کیں، بورڈ کو آئی سی سی اور انڈین کرکٹ بورڈ کے جواب کا انتظار ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کے سرنڈر کی افواہیں فضول ہیں، اگر سرنڈر کرنا ہوتا تو آئی سی سی اور بھارت مزید وقت نہ مانگتے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دبئی میں تعطیلات کے باعث جواب آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

پی سی بی کا آئی سی سی کو فارمولا

محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لئے آئی سی سی کو پارٹنر شپ فارمولا دیا۔ آئی سی سی اب بی سی سی آئی کی رضامندی سے فارمولے کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔

آئی سی سی کے نئے چئرمین جے شاہ مشاورت سے جلد چیمپئنز ٹرافی کے فارمولے اور شیڈول کا اعلان کریں گے۔ پی سی بی کے مجوزہ فارمولے کے تحت بھارت چیمپئنز ٹرافی کے میچز دوبئی میں کھیلے گا۔ بھارت کے سیمی فائنل اور فائنل تک رسائی کی صورت میں دونوں میچز دوبئی میں کھیلے جائیں گے جبکہ بھارت کے سیمی فائنل اور فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں دونوں میچز پاکستان میں ہوں گے۔

آئندہ بھارت میں ہونے والے ایونٹس میں پاکستان بھی اپنے میچز نیوٹرل ویونیوز پر کھیلے گا۔ پی سی بی کی شرط کے مطابق فارمولے پر کم از کم تین سال کےلئے عملدرآمد کرنا چاہیے۔

Read Comments