کراچی ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے خودکش بم دھماکے کا ایک اور مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ مقدمہ ایس ایچ او ایئر پورٹ انسپکٹر موسیٰ کلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں دہشت گردی، ٹیرر فنڈنگ، دھماکا خیز مواد، اور قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ اس مقدمے میں کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے اہم کمانڈروں کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں خودکش دھماکے میں معاونت کرنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمٰن عرف رحمٰن گل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقدمے میں دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے نجی بینک کی حب چوکی کے افسر اور اکاؤنٹ ہولڈر کو بھی نامزد کیا گیا ہے، جبکہ دیگر نامعلوم افراد بھی شامل کیے گئے ہیں۔ یہ کارروائی دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
کراچی ائیرپورٹ دھماکہ: 6 نمبرز کا ڈیٹا موصول، خاتون سمیت 9 مشکوک افراد حراست میں
کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشت گرد حملے میں ہلاک غیر ملکی شہریوں کی شناخت ہوگئی