Aaj Logo

شائع 01 دسمبر 2024 09:31am

تھائی لینڈ نے میانمار پر ماہی گیروں کے جہازوں پر حملوں کا الزام لگا دیا

30 نومبر کو میانمار کے 30 سے ​​زائد تھائی ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا۔ یہ اس وقت ہوا جب ان کی کشتیوں کا دوسرے جہازوں سے ٹکراؤ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ نے میانمار پر ماہی گیروں کے جہازوں پر حملوں کا الزام لگایا ہے۔ میانمار کی بحریہ نے تھائی ماہی گیری کے دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔ حملے میں ایک ماہی گیر ہلاک اور اکتیس افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

تھائی وزارت خارجہ کے مطابق ماہی گیروں کی رہائی کے لیے میانمار کے حکام کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے یا نہیں۔

تھائی وزارت خارجہ کے ترجمان نکورنڈیج بالانکورا کا کہنا ہے کہ وہ میانمار کے حکام کے ساتھ مل کر زیر حراست ماہی گیروں کو رہا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

تھائی لینڈ کے رنونگ صوبے میں ماہی گیری کے محکمے نے تھائی ماہی گیری کی کشتیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ میانمار کی سرحد کے قریب سفر کرتے وقت محتاط رہیں۔

Read Comments