Aaj Logo

شائع 01 دسمبر 2024 09:26am

برکس ممالک کو امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

برکس ممالک کو امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ برکس کو تنبیہ کرتے ہوئے تنظیم کے ممالک کو امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر خبردار کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برکس ممالک نہ تو اپنی کرنسی لائیں نہ ڈالر کے متبادل کسی کرنسی کی حمایت کریں، ڈالر کے مقابلے میں کسی بھی کرنسی کی حمایت پر 100 فیصد ٹیرف لگایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کا کوئی امکان نہیں، ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کرنے والے برکس ممالک کو امریکی معیشت میں جگہ نہیں ملے گی۔

سعودی عرب اور ایران کو برکس میں شامل کرنے کا اعلان

ایران نے برکس تنظیم پاکستان کی شمولیت کی حمایت کر دی

میڈیا رپورٹ کے مطابق برکس اتحاد کے اراکین ممالک عالمی مالیاتی نظام پر امریکا کے غلبے سے تنگ آچکے ہیں، برکس ممالک تجارتی مقاصد کے لیے اپنی کرنسی کے استعمال پر غور کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ برکس برازیل،روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے، رواں برس برکس میں عرب امارات،ایران،مصر اور ایتھوپیا نے بھی شمولیت اختیار کی۔

Read Comments