شارٹ ویڈیوز کی معروف ترین ویب سائٹ ٹک ٹاک نے بیوٹی فلٹرز کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ ادارے نے اعلان کیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر صارفین اب فلٹرز استعمال کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔
ٹک ٹاک سے استفادہ کرنے والے اپنی ویڈیوز اور تصویروں کو زیادہ خوبصورت دکھانے کے لیے بیوٹی فلٹرز استعمال کرتے ہیں۔ یہ خبر اُن کے لیے خاصی مایوس کن ہے۔
ٹک ٹاک پر ہر عمر کے لوگوں کے لیے الگ اور خاص بیوٹی فلٹرز دستیاب ہیں اور ان کے استعمال کے باعث ایپ کو تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑا ہے۔
بچے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے بیوٹی فلٹرز خوب استعمال کرتے رہے ہیں۔ چہرہ بدل دینے والے ایفیکٹس انسان کو کچھ کا کچھ بناکر پیش کردیتے ہیں۔
ٹک ٹاک کو خصوصی طور پر کم عمر بچوں کے لیے متنازع اور مصنوعی طریقے سے خوبصورتی بڑھانے کے فلٹرز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
ٹک ٹاک کے ترجمان نے بتایا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں 18 سال سے کم عمر صارفین چہرے کو بدلنے والے ایفیکٹس استعمال نہیں کرسکیں گے۔
یہ اقدام بچوں اور ٹین ایجرز کی ذہنی صحت کو محفوظ رکھنا ہے۔ بیوٹی فلٹرز عام طور پر جلد کی ساخت کو ہموار اور ٓنکھوں کو بڑا یا ناک کو پتلا دکھاتے ہیں۔