Aaj Logo

شائع 30 نومبر 2024 09:19pm

بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں ٹوٹ پھوٹ ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں، حکومت کی جانب سے یقین دلاتا ہوں ان کی پوری حفاظت ہوگی، کھانے اور سہولیات کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کراتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو گرفتار کرنا ہماری ترجیح نہیں تھی، آنسو گیس شیل فائر ہوتے ہی لیڈرشپ نکل گئی، قیادت کے فرار ہونے سے ہمارے لیے آسانی پیدا ہوگئی۔

بانی کی جان بچانی ہے تو بی بی سے جان چھڑانا ہوگی، فیصل واوڈا

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے فرار پی ٹی آئی قیادت کی بزدلی ہے، ان کا فیصلہ ہی غلط تھا، یہ پروپیگنڈا پارٹی ہے، انہوں نے آج تک اسکے علاوہ کیا کیا ہے؟

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اپنی حکومت کو رائے دوں گا کہ کے پی میں گورنرراج نہ لگائیں، یہ آئینی اور کسی اور صورت میں اچھا فیصلہ نہیں ہوگا، گورنر راج لگانا صوبے کی صورتحال کو مزید خراب کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین بڑھکیں مارتے رہیں گے، بشری بی بی اور گنڈا پور کے فرار ہونے پر تنقید ہورہی ہے،جذباتی بیانات سے گنڈا پور اپنی پوزیشن بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اسلام آباد کی کوشش تو ہَنُوز دِلّی دُوراَست ہے۔

Read Comments