ایک طرف بھارت نے چیمپینز ٹرافی کے میچ کھیلنے کے لیے کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر وخت ڈال رکھا ہے ، دوسری طرف آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کی مدت میں ایک ماہ تک کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
گریگ بارکلے کے منصب کی میعاد یکم دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ گریگ بارکلے کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے۔ انہوں نے اگست میں یہ منصب چھورنے کا اعلان کیا تھا۔ پہلے کہا گیا تھا کہ گریگ بارکلے 30 نومبر کو منصب چھوڑ دیں گے۔
اب ایسا لگتا ہے کہ ذمہ داریوں کی منتقلی کا عمل موثر طور پر مکمل کرنے کے لیے اُنہیں مزید ایک ماہ اس منصوب پر کام کرنا پڑے گا۔
بارکلے کے بعد آئی سی سی کے چیئرمین کے منصب پر جے شاہ فائز ہوں گے جو بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ انہیں یکم دسمبر کو چارج لینا ہے۔ اب ایسا لگتا ہے کہ آئی سی سی میں قیادت کی تبدیلی میں کم و بیش ایک ماہ کا وقت لگے گا۔
گریگ بارکلے نیوزی لینڈ کرکٹ (بورڈ) کے چیئرمین تھے۔ آئی سی سی کے چیئرمین کے منصب کے لیے منتخب ہونے پر انہوں نے قومی منصب چھوڑ دیا تھا تاکہ آئی سی سی میں ڈھنگ سے خدمات انجام دے سکیں۔
بھارتی دباؤ پر آئی سی سی نے پاکستان میں ٹرافی ٹور سے آزاد کشمیر اور بلتستان نکال دیے
کرکٹ کے شائقین، حکومتیں اور تجزیہ کار یہ دیکھنےکے لیے یقیناً بے تاب ہوں گے کہ گریگ بارکلے کی قیادت میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپینز ٹرافی کے حوالے سے بھارت کی طرف ڈالے جانے دباؤ سے نپٹنے کیا حکمتِ عملی ترتیب دیتی ہے۔