Aaj Logo

شائع 30 نومبر 2024 08:20pm

آزاد کشمیر: آٹا اور بجلی بلوں پر سبسڈی برقرار رکھنے کا فیصلہ

آزاد جموں وکشمیرکابینہ کا ریاست میں آٹا اور بجلی کے بلوں پر سبسڈی برقرار رکھنے ، ڈویژن کی سطح پر 3 نرسنگ اسکولوں کے قیام کا بھی اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

مظفرآباد میں آزاد جموں وکشمیر کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کابینہ نے 94 کروڑروپے کی لاگت کے ہیلتھ پیکج کی منظوری دے دی۔

محبت کی شادی کیلئے کنٹرول لائن عبور کرنے والی لڑکی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

ترجمان کے مطابق آزاد کشمیر کابینہ نے گریڈ ایک سے 6 تک ملازمین کی بھرتی پر پابندی ختم کرتے ہوئے وزیراعظم سے گریڈ ایک تا 16 تقرری کااختیار بھی واپس لے لیا ۔

Read Comments