Aaj Logo

شائع 30 نومبر 2024 05:02pm

’وکٹوریہ سیکرٹ‘ کی سابقہ ماڈل شوہر اور 11 سالہ بیٹے سمیت بندوق کی نوک پر اغوا

برازیل میں ”وکٹوریہ سیکرٹ“ کی سابقہ ماڈل کو شوہر اور 11 سالہ بیٹے سمیت بندوق کی نوک پر اغوا کرلیا گیا۔

برازیلین ماڈل لوسیانا کرٹس اور ان کے شوہر کو 12 گھنٹے کی جدوجہد اور بھاری رقم کی ادائیگی کے بعد رہا کرالیا گیا ہے۔

منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کی کارروائی، شلپا شیٹی کے شوہر کے گھر اور دفتر پر چھاپہ

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب برازیلی ماڈل لوسیانا کرٹس اور ان کے شوہر بدھ کی رات ساؤ پالو کے ایک ریسٹورنٹ سے نکل رہے تھے کہ نقاب پوش مردوں کے ایک گروپ نے کرٹس کو اغوا کیا اور فیملی کو شہر کے مضافات میں ایک خستہ حال جھونپڑی میں لے گئے۔

رپورٹ کے مطابق جھونپڑی میں صرف ایک گدی، بیت الخلا اور ایک سنک تھا۔

بھارتی گلوکار ’بادشاہ‘ کے کلب کے باہر دھماکا، بشنوئی گینگ ملوث نکلا

قید میں، کرٹس اور اس کے شوہر کو مجبور کیا گیا کہ وہ اپنی تمام رقم گینگ کے اراکین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دیں۔

ان کی کار، ایک GWM Haval، جس کی قیمت 33,000 امریکی ڈالر سے زیادہ تھی، وہ بھی چھین لی گئی۔

بالی وڈ کو چھوڑ کر گھر واپسی کا فیصلہ کرلیا تھا، شاہ رخ خان کا انکشاف

جمعرات کی صبح یہ گروہ اہل خانہ کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اس دوران ماڈل کا سب سے بڑا بیٹے نے جو گھر میں ہی ٹھہرا ہوا تھا، جوڑے کے گھر واپس نہ آنے پر پولیس کو آگاہ کیا۔

اس دوران ماڈل اور ان کے اہل خانہ نے علاقے سے فرار ہونے کے لیے مقامی لوگوں کی مدد لی۔

ماڈل کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ’فیملی کو رہا کر دیا گیا ہے، اور وہ محفوظ اور خیریت سے ہیں۔‘

پولیس مجرموں کی تلاش میں مصروف ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

Read Comments