Aaj Logo

شائع 30 نومبر 2024 04:26pm

کسی پارٹی پر پابندی یا گورنر راج لگانے کے حالات نہیں، مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کسی پارٹی پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں ہے، جس طرح کےحالات ہیں موجودہ حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے خان پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جو کچھ بھی ہوا، اچھا نہیں ہوا، 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ہمیں کوئی اطلاعات نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں اس وقت کوئی حکومت نہیں ہے، ملک میں کسی پارٹی پر پابندی یا گورنر راج لگانے کے حالات نہیں ہیں ۔

پختونخوا میں صورتحال اچھی نہیں ہے، گورنر کے پی کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا ڈونلڈ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرائے گا؟ جس کے جواب میں سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کیا اب ٹرمپ پاکستان کے فیصلے کرے گا؟ انااللہ واناالیہ راجعون ، بیرونی طاقت کے اثرات سے ہم پاکستان میں سیاست نہیں کرسکتے۔

Read Comments