Aaj Logo

شائع 29 نومبر 2024 11:34pm

چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی نے بڑا بیان جاری کردیا

چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اجلاس آج ہوا جس میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا اور 15 منٹ بعد ہی اجلاس ملتوی کر دیا گیا جس کے بعد اب آئی سی سی کی جانب سے باضابطہ بیان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی بورڈ کا آج مختصر اجلاس ہوا، تمام فریقین چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ایک مثبت حل کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں، امید ہے کہ بورڈ آئندہ چند دنوں میں دوبارہ اجلاس کرے گا ۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی آئندہ سال پاکستان میں ہونی ہے جبکہ انڈیا پہلے ہی پاکستان آنے سے انکار کر چکا ہے جبکہ بھارت کے انکار کے بعد سے چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے طرح طرح کی خبریں سامنے آرہی ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ اس ٹورنامنٹ کو پاکستان میں ہی کروانے کے فیصلے پر کھڑا ہے اور انڈیا کے میچز کسی دوسرے ملک میں کروانے کی تجویز کو مسترد کر چکا ہے۔

شاہد آفریدی کا چیمپئنز ٹرافی تنازع پر اہم بیان

مودی بریانی کھانے لاہور جا سکتے ہیں تو ٹیم کیوں نہیں، بھارتی سیاستدان بول پڑے

یہ ٹورنامنٹ 19 فروری سے نو مارچ تک پاکستان میں ہونا ہے تاہم تاحال ایسا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا جا سکا ہے کہ کون کس سے کب کھیلے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹنگ میں 3 آپشنز پر غور متوقع ہے، پہلا آپشن پاکستان میزبان کرے لیکن بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو پر کرائے جائیں۔

دوسرا آپشن تمام میچزنیوٹرل وینیوپرمنتقل ہوں لیکن میزبانی کے حقوق پاکستان کے پاس رہیں، تیسرا آپشن پاکستان میزبانی کرے بھارت چھٹی کرے تاہم آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں طے ہوگا چیمپیئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان رہے یا ہائبرڈ ماڈل اپنایا جائے گا۔

Read Comments