Aaj Logo

شائع 29 نومبر 2024 10:25pm

پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کے لیے مزید مہلت طلب کرلی

پاکستانی ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے حکومت سے وی پی این رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ پی ٹی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ روزانہ 200 وی پی این رجسٹر کروائے جارہے ہیں۔

وی پی این یعنی ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک رجسٹر کروانے کی موجودہ ڈیڈ لائن 30 نومبر ہے۔ وفاقی حکومت وی پی این رجسٹر کروانے کے لیے نئی ڈیڈ لائن کا اعلان کرسکتی ہے۔

وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے محفوظ عمل متعارف کرا دیا گیا، پی ٹی اے

پی ٹی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارہ اب بھی اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت میں مصروف ہے۔ زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن یقینی بنانے کے لیے ڈیڈ لائن آگے بڑھانے کے سوا چارہ نہیں۔ ساتھ ہی ساتھ وی پی این کی رجسٹریشن کا عمل آسان بنانے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔

پی ٹی اے اعلان کرچکی ہے کہ جن وی پی اینز کو رجسٹر نہیں کروایا جائے گا وہ کم دسمبر سے بند کردیے جائیں گے۔ اب اسے رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا انتظار ہے۔

پی ٹی اے نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ سوفٹ ویئر ہاؤس، کال سینٹر، بینک، سفارت خانے اور فری لانسر پی ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے اپنے وی پی این رجسٹر کرواسکتے ہیں۔ اس سہولت سے پاکستان سوفٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ آن لائن فارم پُر کرکے بنیادی معلومات کی فراہمی کی صورت میں وی پی این رجسٹر کروایا جاسکتا ہے۔

Read Comments