Aaj Logo

شائع 29 نومبر 2024 07:23pm

عمر ایوب نے افواج پاکستان میں تفرقہ ڈالنے، بغاوت پر اکسانے کی مذموم کوشش کی، عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمر ایوب نے افواج پاکستان میں تفرقہ ڈالنے، بغاوت پر اکسانے کی مذموم کوشش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ فائنل کال کی شرمناک پسپائی کے بعد اپنے فسطائی حربوں پر غور کرنے کے بجائے عمر ایوب نے افواج پاکستان میں تفرقہ ڈالنے اور بغاوت پر اُکسانے کی نہایت مذموم کوشش کی ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ سیاست کے لبادے میں ریاست پر حملہ کرنے والے لشکروں کی مزاحمت کے لیے آئین اور قانون فوج سمیت تمام سیکیورٹی ایجنسیز کو واضح کردار دیتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کی حالیہ یلغار کے دوران فوج سمیت نہ کسی سیکورٹی ایجنسی نے گولی چلائ نہ کسی کو گولی چلانے کا حکم دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلے جھوٹ اور فرضی لاشوں کی خیالی کہانیوں کے بعد فوج پر الزام تراشی قابل مذمت ہے، بہر حال طے کرنا پڑے گا کہ کیا پی ٹی آئی واقعی سیاسی جماعت ہے؟

Read Comments