Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 نومبر 2024 06:17pm

کراچی ایئرپورٹ پر چینی شہریوں پر حملہ، تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

کراچی ایئرپورٹ پر چینی شہریوں پر حملے میں ملوث ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ گرفتار ملزم محمد جاوید ولد لال محمد اور گل نساء دختر کریم جان سے 8 رکنی جے آئی ٹی تفتیش کرے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ڈپٹی انسپیکٹر جنرل سی ٹی ڈی کو جے آئی ٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا ، تینوں حساس اداروں ، رینجرز ، اسپیشل برانچ ، کراچی پولیس اور ایف آئی اے افسران جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں، عہدیداروں کے متعدد کاروبار سیل

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو 15 روز میں ملزمان سے تفتیش کرکے رپورٹ محکمہ داخلہ کو پیش کرے گی ۔

جے آئی ٹی کسی بھی تحقیقاتی ادارے سے مدد لے سکتی ہے، دہشت گردی کا واقعہ 6 اکتوبر کو پیش آیا تھا۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 ہلاک جبکہ 4 پولیس اور2 رینجرز اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، گرفتار ہونے والوں میں کراچی ایئرپورٹ سگنل پر چینی انجینئرز پر خودکش حملے کا ماسٹرمائنڈ بھی شامل ہیں ، جسے وندرسے گرفتار کیا گیا تھا۔

Read Comments