محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی فلاح کیلئے جیل سائیکالوجسٹ کے ایس او پیز جاری کر دئیے۔
جیل سائیکالوجسٹ ہر قیدی کے جرم، کریمنل ہسٹری اور شخصیت کے مطابق اس کی کیٹیگری کا تعین اور علاج کرے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت پنجاب بھر کی جیلوں میں سینیئر اور جونیئر سائیکالوجسٹ تعینات کیے گئے ہیں، ہر جیل میں ذہنی صحت مرکز قائم کیا جائیگا جہاں قیدیوں کی ذہنی صحت کی جانچ، تشخیص اور مشاورت ہوگی۔
پنجاب کی جیلوں سے اب عالمی معیار کے قالین ملیں گے
یونیفارم پالیسی کے تحت کارکردگی جانچنے کیلئے ایس او پیز کے مطابق جیل آمد کے 24 گھنٹوں میں سائیکالوجسٹ ہر قیدی کا معائنہ کریگا اور ہر قیدی کے جرم، کریمنل ہسٹری اور شخصیت کے مطابق اس کی کیٹیگری کا تعین دئیے گئے پرفارماز کے مطابق کرے گا۔
پنجاب: اب جیل سپرنٹنڈنٹ قیدیوں پر تشدد کا حکم نہیں دے سکتا، نئے ضوابط کا اعلان
قیدیوں کو ذہنی تناؤ اور خود کشی کے رجحانات سے بچاؤ کے علاوہ منشیات کے عادی یا نفسیاتی مسائل کے شکار قیدیوں کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔۔ ایس او پیز کے تحت جیل سائیکالوجسٹس کو پیرول بورڈ کا ممبر بھی بنایا گیا جو قیدی کی پیرول پر رہائی کے حوالے سے رسک اسیسمنٹ رپورٹ دیگا۔
پر تشدد رویے کے حامل اسیران کی کاؤنسلنگ، ہر ماہ ہر قیدی کا معائنہ اور کاؤنسلنگ کی فائل اپڈیٹ کرنا اور ذہنی تناؤ کے شکار قیدیوں سے بہتر روئیے کیلئے جیل عملے کی تربیت بھی سائیکالوجسٹ کے کام کا حصہ ہو گا۔