بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک شخص نے بھاری بھرکم زندہ مگر مچھ کو کندھوں پر اٹھا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے 20 فُٹ لمبے اور 150 کلو وزنی مگر مچھ کو کندھوں پر اٹھایا، مگر مچھ کو اپنے کندھوں پر اٹھانے والے شخص سے متعلق بتایا گیا کہ وہ محکمۂ جنگلات کا اہلکار ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس مگر مچھ نے گاؤں کے رہائشیوں کو گزشتہ 3 ہفتوں سے خوف میں مبتلا کر رکھا تھا۔
بہن کو بچانے کیلئے مگر مچھ کو گھونسا جڑنے والی خاتون کیلئے شاہی اعزاز کا اعلان
دیہاتیوں نے مگرمچھ کے حملے کے خوف سے محکمۂ جنگلات کے عملے کو بلایا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مگرمچھ کو پکڑنے کے بعد اسے ویران جنگلی علاقے میں چھوڑ دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دیہاتی نوجوان کی وزنی مگر مچھ کو کندھوں پر اٹھانے پر تعریف کی جا رہی ہے۔