قمبر شہداد کوٹ کے گاؤں الله ڈنو چانڈیو میں چانڈیو قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم میں کلہاڑیوں اور لاٹھیوں کے وار سے سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا جہاں تین افراد کی حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں لاڑکانہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گروپوں میں تصادم کھیتوں سے گزرنے کا راستہ بند کرنے کے معاملے پر ہوا۔