نومنتخب صدر ڈونلد ٹرمپ نے امریکا میں سرکاری ملازمین کی چھانٹیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
امریکا میں ایلون مسک نے ملازمین کی ممکنہ برطرفیوں کے محکموں کے نام جاری کردیئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق برطرفیاں ایسے محکموں سے کی جائیں گی جن کا عوام سے براہ راست رابطہ نہیں ہے۔
اطلاعات کے مطابق آب و ہوا، ماحولیات اور صحت کے محکموں سے چھانٹیاں کی جائیں گی، مختلف سرکاری محکموں میں ماہرین اور مشیروں کی سیٹیں بھی ختم کردی جائیں گی۔
امریکن فیڈریشن آف گورنمنٹ ایمپلائیز نے ممکنہ برطرفیوں کو خوفناک قرار دے دیا اور کہا ایلون مسک پر تنقید کرنے والے ملازمین بھی نشانہ بن سکتے ہیں۔