پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے بیرسٹر گوہر کو ہٹا کر اسد قیصر کو بنانے کی خبروں سے متعلق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور بیرسٹرعلی ظفر نے تردید کرتے ہوئے کہا یہ خبرمن گھڑت اورجھوٹ ہے۔
تحریک انصاف کے سینئررہنما اسد قیصر نے پارٹی چیئرمین بنانے کی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تاحال ایسی کسی چیز کے بارے آگاہ نہیں کیا گیا۔
اسطرح بیرسٹرعلی ظفرکا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین کی چیئرمین پی ٹی آئی اسد قیصرکونامزد کرنے سےمتعلق میرا بیان من گھڑت اورجھوٹ کا پلندہ ہے میرے نام سے منصوب کرکہ چلائی جانے والی خبریں جھوٹ پرمبنی ہیں، اس پرہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ ’میری آج عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، مجھ سے منسوب ایک جعلی خبر گردش کر رہی ہے کہ اسد قیصر اور علی محمد خان کو چیئرمین اور سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔ میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا‘۔
واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر کو ہٹانے کی خبریں ایسے وقت پر زیر گردش ہیں جب احتجاج میں ناکامی پر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی جانب سے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی کے اعلان کے بعد صاحبزادہ حامدرضا نے پی ٹی آئی کورکمیٹی سے استعفی دے دیا۔