Aaj Logo

شائع 28 نومبر 2024 07:33pm

سردی کی شدت بڑھتے ہی مقامی منڈی ميں مچھلی کی مانگ میں اضافہ

گوجرانوالا میں سردی کی شدت ميں اضافے کے ساتھ ہی مختلف اقسام کی مچھلی کی خريداری عروج پر پہنچ جاتی ہے۔ ٹراوٹ مچھلی کی عدم دستيابی پر دکانداروں نے ايڈوانس بکنگ شروع کردی۔

سردی کی شدت بڑھتے ہی مقامی منڈی ميں مچھلی کی مانگ بڑھ گئی ہے،ايک اندازے کے مطابق کراچی اور مقامی فارموں سے روزانہ تقريبا پچيس سے تيس ٹن مختلف اقسام کي مچھلی گوجرانوالہ پہنچتی ہے،جس ميں راہو ۔ملی ،شنگاری ۔چھنگا اور چڑا مچھلی شامل ہے۔

شہريوں کا کہنا ہے کہ بچوں کی ضد پر وہ مچھلی گھر ليجانے پر مجبور ہيں، جبکہ کئی شوقين افراد فارموں کی بجائے دريائی مچھلی خريدنے کو ترجيح ديتے ہيں۔

مچھلی فروش کہتے ہيں کہ گاہک راہو اور ملی کی خريداری کو ترجيح ديتے ہيں،جبکہ ٹراﺅٹ کی بھی مانگ ہے ليکن يہ ابھی دستياب نہيں البتہ اسکی ايڈوانس بکنگ ضرور کی جارہی ہے۔

طبی ماہرين کے مطابق موسم سرما ميں مچھلی کا استعمال انسانی صحت کے لئے انتہائی مفيد ہے۔

Read Comments