9 مئی کو عسکری تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے امور کے وفاقی وزیر انجینیر امیر مقام نے کہا ہے کہ شرپسندوں نے منصوبہ سازی کے تحت اسلام آباد پر حملہ کیا۔
ایک بیان میں انجینیر امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے جانی اور مالی نقصان ہوا۔ آئینی ترمیم کو ختم کرنے کا اختیار صرف پارلیمان کے پاس ہے۔
امیر مقام نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت مظاہرین کو تنہا چھوڑ کر بھاگ گئی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ 9 لاکھ تو بہت دور کا معاملہ ہے، 9 ہزار بھی گھروں سے نہ نکل سکے۔
وفاقی وزیر کا کہا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم اسمبلی سے ختم کی جاسکتی ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی آخری کال ”مس کل“ اور ”رانگ کال“ ثابت ہوئی۔