Aaj Logo

شائع 28 نومبر 2024 03:12pm

فائنل کال احتجاج، شوکت یوسفزئی کا پارٹی قیادت پر مایوسی کا اظہار

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے فائنل کال احتجاج کو لے کر پارٹی قیادت پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

شوکت یوسف زئی نے کہا کہ پارٹی میں کوارڈنیشن کی کمی ہماری ناکامی کا سبب بن گئی،ہم فائنل کال سے وہ نتائج حاصل کرسکے، جو کرسکتے تھے۔

علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی دو روز بعد مانسہرہ سے پشاور روانہ

شوکت یوسف زئی نے تشویش ظاہرکی کہ ہماری غلطیوں کا نقصانبانی پی ٹی آئی کو اٹھانا پڑتا ہے۔ پہلے بھی بانی چئیرمین کی مشکلات بڑھائی گئیں تھیں۔ ان کے سیل کی بجلی بند کی گئی، ملاقات پر پابندی لگائی گئی۔

پارٹی رہنما نے خدشہ ظاہر کیا کہ اب ہماری غلط حکمت عملی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Read Comments