بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی معمولی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہو گئی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں 7 ڈالرز کی کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 640 ڈالرز ہو گئی۔
گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے ہوگئی تھی۔