Aaj Logo

شائع 28 نومبر 2024 12:46pm

حقیقی آزادی کی خاطر قربانی دینے والوں کے خون کا حساب لیا جائے گا، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سانحہ ڈی چوک کو قومی اور بین القوامی دونوں فورم پر اٹھایا جارہا ہے، حقیقی آزادی کی خاطر قربانی دینے والوں کے خون کا پورا پورا حساب لیا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ سانحہ ڈی چوک کو قومی اور بین القوامی دونوں فورم پر اٹھایا جارہا ہے، انسانی حقوق کی تمام بین القوامی تنظیموں کے ساتھ بربریت کے اس واقعہ کو اٹھایا جارہا ہے، حقیقی ازادی کی خاطر قربانی دینے والوں کے خون کا پورا پورا حساب لیا جائے گا، شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ن لیگ کا ہر دور ظلم و بربریت کی داستانوں سے بھرا پڑا ہے، ہر دور کا ظلم پچھلے دور کا ظلم بھلا دیتا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں حاملہ خواتین کو نشانہ بنایا گیا تھا اب ڈی چوک میں نہتے کارکنوں پر گولیاں برسائی گئیں۔

Read Comments