پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ ہمیں طعنے دیئے جارہے ہیں کہ احتجاج کے دوران پی ٹی آئی قیادت غائب ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات پر سیکیورٹی اہلکاروں نے ہم پر گولیاں چلائیں، ایسے میں پی ٹی آئی قیادت کیا کرتی؟
اصل احتجاج ڈی چوک پر ہی ہے، مویشی منڈی یا موٹروے پر نہیں بیٹھیں گے، شیر افضل مروت
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ہمیں انتشاری کہنے سے کچھ نہیں ہوگا۔