Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 نومبر 2024 10:11pm

اب گنڈاپور نہیں ، بی بی گرفتار ہوں گی ، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ”یہ تو کفن باندھ کر آئے تھے، پہلے ہی کہا تھا کہ ایم این اے اور ایم پی اے 5،5 بندے بھی نہیں لاسکیں گے“ اب گنڈا پورنہیں بلکہ بشریٰ بی بی گرفتار ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ”غریب کارکن تو ڈی چوک پہنچا لیکن قیادت نہیں پہنچی، آخر یہ سب کہاں تھے؟“ واوڈا نے الزام لگایا کہ ”یہ سب اس لیے نہیں آئے کہ کمپرومائزڈ ہیں“۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ”اب گنڈا پور نہیں بلکہ بشریٰ بی بی گرفتار ہوں گی“،”ایک خاتون نے کہا کہ میں آخری ہوں گی جو ڈی چوک سے نکلوں گی، لیکن وہ سب سے پہلے فرار ہوگئیں“۔

انہوں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکے حوالے سے کہا کہ ”انہیں تو کارکنان واش روم بھی نہیں جانے دے رہے تھے“۔

فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی دھرنے کو ڈرامہ قرار دے دیا

سینیٹر واوڈا نے مزید کہا کہ ”190 ملین پاؤنڈ بانی نے نہیں، گدھ نے کھائے“ اور ”گھڑیاں بھی بانی نے نہیں، گدھ نے ہی بیچیں“۔

انہوں نے 9 مئی واقعہ کا الزام بھی ”گدھ“ پر لگاتے ہوئے کہا کہ ”فیض حمید کا جن بھوت بھی گدھ نے ہی بنایا تھا“۔

Read Comments