ایئر انڈیا کی 25 سالہ پائلٹ نے ممبئی میں خودکشی کرلی، سریشتی ٹولی نامی خاتون کی لاش اندھیری کے علاقے میں فلیٹ سے ملی ہے، پولیس نے خاتون پائلٹ کے بوائے فرینڈ کو گرفتارکر لیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہا کہ سریشتی ٹولی کو خودکشی کیلئے اکسانے کے الزام میں اس کے بوائے فرینڈ کو حراست میں لیا ہے، خاتون پائلٹ کے دوست کی شناخت آدتیہ پنڈت کے نام سے ہوئی ہے، جسے 29 نومبر تک پولیس تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون پائلٹ کے چچا نے الزام لگایا کہ آدتیہ پنڈت اکثرسریشتی کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتا رہتا تھا جس سے تنگ آکر اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، خودکشی کے حوالے مزید تحقیقات جاری ہیں۔