انسداد دہشت گردی کی عدالت میرپورخاص میں ایف آئی اے نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کا عبوری چالان پیش کردیا۔ عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔
عدالت نے عمر جان سرہندی سابق ایس ایس پی آصف رضا کی عبوری ضمانت میں 18 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔
ڈاکٹر شاہنواز کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
ڈاکٹر شاہنواز کے ورثا کے وکلاء نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ آج ہماری درخواست پر کیس میں نامزد ملزمان سابق ڈی آئی جی جاوید سونھارو ایس ایس پی اسد علی چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔
ملزمان کے وکلاء نے ہائیکورٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کے ورثا نے درج کرائی گئی ایف آئی آر ختم کرنے کی درخواست دی ہے۔