وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی اے ایس پی محمد علیم کو فوری طور پر لاہور منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گزشتہ روز شرپسندوں کے پتھراؤ کے نتیجے میں اے ایس پی کی آنکھ متاثر ہوئی تھی۔
محسن نقوی نے کہا کہ اے ایس پی کی آنکھ بچانے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے گی اور بہترین اسپتال میں علاج کرایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ زخمی اے ایس پی کو آج ہی لاہور شفٹ کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار شہید، 70 زخمی، 5 کی حالت تشویشناک ہے، عظمیٰ بخاری
وزیرداخلہ نے پمز اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی کی بھی عیادت کی اوران کی خیریت دریافت کی، انہوں نے ڈاکٹروں سے محمد علیم کے علاج کے بارے میں بھی پوچھا۔