گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ایک ہی راستے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بار بار فرار ہونا وفاق کے لئے بڑا سوال ہے، مظاہرین کو بھگانے پر جشن نہ منائیں، ان کا تیسری بار فرار ہونا وفاق کی ناکامی ہے۔
پشاور میں گورنر ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو حالات خراب کرناچاہتے ہیں ان کےخلاف ایکشن ہونا چاہیے، وزیراعلیٰ کے پی کو صوبے کی صورتحال کے حوالے سے دعوت دوں گا، کرم میں راستے بند ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کرم میں متاثرہ خاندانوں کو خوراک مہیا کی گئی ہے، صوبائی حکومت نےکرم کے لوگوں کی کوئی مدد نہیں کی، صوبے کا سب بڑا مسئلہ اس وقت امن وامان کا ہے، بہت جلد ضلع کرم کا دورہ کروں گا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں کرم میں 150سے زائد افراد شہید ہوچکےہیں، ایک ڈرامہ اور ایک فلم اسلام آباد میں دیکھی، بشری بی بی سی ایم کے ساتھ بھاگ گئیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیراعلی کے پاس وقت نہیں کہ کرم جائے، اسلام آباد میں آگ لگانےکے بجائےکرم میں آگ بجھاتے، دسمبرکے پہلے ہفتےمیں آل پارٹیزکانفرنس منعقد کررہا ہوں۔