Aaj Logo

شائع 27 نومبر 2024 12:34pm

بیرسٹر سیف کا عطا تارڑ کی پریس کانفرنس پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ظلم اور جبر کے بعد عطا تارڑ کی پریس کانفرنس یزیدیت کی نئی مثال ہے جس پر پی ٹی آئی کو فوری طور پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا چاہیئے، حکومت ظلم کرکے بھی ہارگئی پی ٹی آئی ظلم برداشت کرکے بھی جیت گئی۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں مشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹرسیف کا کہنا تھا کہ جعلی اور ظالم حکومت نے ظلم اور بربریت کی ایک اور داستان رقم کی، ماڈل ٹاون کے بعد سانحہ ڈی چوک بھی جعلی حکومت کے ماتھے کا جھومر بن گیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ‏ایسا ظلم ہوا کہ جب تاریخ لکھی جائے گی تو قلم بھی کانپ جائے گا، ظلم ہمیشہ خوفزدہ لوگ کرتے ہیں، نہتے کارکنوں پر گولیاں برسانا خوفزدہ ہونے کا ثبوت ہے۔

ان کا مزید کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت ظلم کرکے بھی ہار گئی جبکہ پی ٹی آئی ظلم برداشت کرکے بھی جیت گئی۔

عمران خان نے سنگجانی میں احتجاج کیلئے کہا، بشریٰ بی بی نے کہا ڈی چوک جانا ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خبیرپختونخوا نے الزام عائد کیا کہ جعلی اور ظالم حکومت نے 18 اور 20 سال کے نوجوانوں کے سروں میں گولیاں اتاریں، جعلی حکومت ماتم کی بجائے جشن منا رہی ہے، ظلم اور بربریت کے ذریعے عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ عطا تارڑ نے قتل گاہ میں پریس کانفرنس کرکے خود کو وقت کا ابن زیاد ثابت کر دیا، ظلم اور جبر کے بعد عطا تارڑ کی پریس کانفرنس یزیدیت کی نئی مثال ہے، پی ٹی آئی کو فوری طور پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا چاہییئے اور اس ضمن میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کیا جارہا ہے۔

لائٹس بند کر کے پی ٹی آئی کارکنوں پر شدید شیلنگ اور فائرنگ کی گئی، عاطف خان

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کا کہنا ہے کہ لائٹس بند کرکے شدید شیلنگ اور فائرنگ کی گئی جس کے بعد ورکرز کہاں گئے کچھ نہیں پتہ۔

آج نیوز سے ٹیلفونک گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج کے دوران رات کے وقت ساری لائٹس بند کر کے کارکنوں پر شدید شیلنگ اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے متعدد کارکن شہید اور زخمی ہوئے۔

ملک کو کنٹینرستان بنادیا، چچا بھتیجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں ، بیرسٹر سیف

عاطف خان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد سب منتشر ہوئے اور جان بچانے کے لیے پناہ لی، ورکرز کا پتہ لگانے وہ اسلام آباد میں ڈاکٹرز سمیت دیگر متعلقہ ٹیمز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

Read Comments