کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور دن میں تیز دھوپ نکلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کا موسم خشک اور صبح سویرے خنکی ریکارڈ کی گئی، دن میں زیادہ تر دھوپ رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں شمال مشرق سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہے۔
کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی، دن میں موسم کیسا رہے گا؟
ایئرکوالٹی انڈکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج چھٹے نمبر پر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 186 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، 100 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹرز صحت کے لیے مضر ہے، 200 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹرز صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں موسم خشک اور سرد رہے گا، پنجاب اور سندھ میں اسموگ دُھند چھائے رہے گی، اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔