Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 نومبر 2024 10:06pm

بھارتی فوجی خواتین سے افسران پریشان، شکایات کے انبار لگا دیئے

بھارتی فوج میں شامل خواتین سے افسران پریشان، شکایات کے انبارلگا دیئے، اعلیٰ فوجی افسر نے خواتین کمانڈنگ آفیسرز کے جائزے میں اہم خدشات کا اظہار کیا ہے، جس میں ”انا کےمسائل“، ”بار بار شکایات“ اور ”ہمدردی کی کمی“ کی نشاندہی شامل ہے۔

فیڈ بیک لیٹر 17 کورکے سبکدوش کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو پوری نے مشرقی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف کو یکم اکتوبر 2024 کو خط لکھا تھا، خط گزشتہ سال کے دوران 17 کور کے اندر خواتین کمانڈنگ آفیسرز کی قیادت میں یونٹس میں دیکھے گئے چیلنجوں کا تجزیہ کرتا ہے۔

اس خط نے فوج کے اندر اور دفاعی تجزیہ کاروں کے درمیان خواتین کو قائدانہ کرداروں میں ضم کرنے کی فوج کی کوششوں کے بارے میں بھی بحث چھیڑ دی ہے۔

واضح رہے کہ 2023 میں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد فوج نے پہلی بار 108 خواتین افسروں کو میڈیکل اسٹریم سے باہر کمانڈ رول کے لیے تفویض کیا تھا۔

فوجی ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل پوری کے مشاہدات 17 کور میں سات خواتین سی اوز کے چھوٹے نمونے پر مبنی تھے، جبکہ فوج کے پاس تمام فارمیشنوں میں 100 سے زائد خواتین سی اوز ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ یہ تمام ترخیالات لیفٹیننٹ جنرل پوری کے ذاتی مشاہدات کی عکاسی کرسکتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل پوری نے افسروں اور ماتحتوں کی ذاتی ضروریات اور حساسیت کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے خواتین کمانڈنگ آفیسرزکی قیادت میں یونٹوں میں افسروں کے انتظامی مسائل پرروشنی ڈالی۔ رپورٹ میں تنازعات کے باہمی حل کے بجائے مستند حل کا انداز بیان کیا گیا ہے۔

خط میں خواتین سی اوز میں ”شکایت کرنے کے مبالغہ آمیز رجحان“ کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے، جہاں معمولی شکایات کو اندرونی طور پر حل کرنے کے بجائے براہ راست سینئر کمانڈروں تک پہنچایا گیا۔ ماتحتوں نے اس رویے کو اس طرح کے یونٹوں کے اندر انسانی وسائل کے انتظام کے چیلنجوں سے جوڑ دیا ہے۔

مبینہ طور پر خواتین سی اوز کی طرف سے فیصلہ سازی کے مرکزی نقطہ نظر نے جونیئر افسران اور کمپنی کمانڈروں کو احساس محرومی کا شکار کر دیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ”میرے راستے یا ہائی وے“ کے نقطہ نظر سے افسران میں اعتماد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ میں خواتین کمانڈنگ آفیسرز کی ذاتی مراعات کا مطالبہ کرنے اور یونٹوں کی ضروریات پر آرام کو ترجیح دینے کے واقعات کا ذکر کیا گیا ہے۔ خط کے مطابق یہ رویہ اگرچہ مرد سی اوز میں نایاب ہے، لیکن خواتین افسران کی قیادت میں یونٹس میں غیر متناسب طور پر دیکھا گیا۔

سخت فیصلہ سازی اور فوجیوں کی ہمدردانہ درخواستوں کے تئیں غیر حساسیت کو بھی رپورٹ میں بار بار آنے والے مسائل کے طور پر ذکرکیا گیا۔

جنرل پوری نے مشورہ دیا کہ یہ سمجھے جانے والے صنفی دقیانوسی تصورات کا مقابلہ کرنے کی کوششوں سے پیدا ہوسکتا ہے، جس کی وجہ سے متوازن قیادت کا فقدان ہے۔

تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر اپنے آپ کو روایتی طور پر مردانہ غلبہ والے ماحول میں ثابت کرنے کے لیےکچھ خواتین آفیسرز نے حد سے زیادہ سخت قائدانہ انداز اپنایا ہے۔

رپورٹ میں خواتین کے معمولی کامیابیوں کو زیادہ منانے کے رجحان پر بھی تنقید کی گئی، یہ تجویزکرتی ہے کہ یہ قیادت کی حرکیات کوکم اور توثیق کی ضرورت کو فروغ دے سکتی ہے۔

ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے لیفٹیننٹ جنرل پوری نے پوسٹنگ اور انتخاب کے لیے صنفی غیر جانبدار پالیسی کی تجویز پیش کی اور غیرجانبدار افسروں کے جائزوں کو یقینی بنانے کے لیے اساتذہ کی تربیت میں اضافے پر زور دیا ہے۔

تجاویزکے مطابق ہمدردی کی بنیادوں کے ساتھ ہم آہنگی کی پالیسیوں پر نظرثانی اور علامتی طور پر خواتین افسروں کو بااختیار بنانے کے کرداروں میں نمائش کم کرنا ہوگی ، رپورٹ میں کچھ دیگر تجاویزبھی شامل تھیں۔

Read Comments