Aaj Logo

شائع 26 نومبر 2024 09:09pm

کراچی کے تاجروں کا نئی ایئرلائن لانے کا اعلان

کراچی کی بزنس کمیونٹی نے نئی ائیر لائن لانے کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی کی بزنس کمیونٹی ائیر کراچی کے نام سے نئی ائیر لائن جلد متعارف کرا رہی ہے۔

اس حوالے سے بزنس مین حنیف گوہر نے کہا کہ نئی ائیرلائن کے نام ”ائیر کراچی“ کو سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ کرلیا ہے، ائیر کراچی کے لائسنس کیلئے وفاقی حکومت کو درخواست ارسال کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ائیر کراچی کیلئے پہلے مرحلے میں تین طیارے لیز پر حاصل کیئے جائیں گے، ائیر کراچی میں سی ای او کے منصب پر سدرن کمانڈر ائیر وائس مارشل عمران کو مقرر کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ائیر کراچی میں عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، ایس ایم تنویر شئیر ہولڈرز ہیں۔ اس کے عالوہ بشیر جان محمد ، خالد تواب، زبیر طفیل، حمزہ تابانی بھی ائیر کراچی کے شئیر ہولڈرز ہیں۔

حنیف گوہر نے کہا کہ ائیر کراچی کا لائسنس چند دنوں میں حاصل ہونے کے قوی امکانات ہیں، ائیر کراچی 5 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے شروع کی جارہی ہے، ائیر کراچی میں فی شئیر ہولڈرز کا حصہ پانچ کروڑ روپے ہے۔

Read Comments