Aaj Logo

شائع 26 نومبر 2024 05:13pm

پی ٹی آئی قافلہ ڈی چوک پہنچتے ہی لاہور کے تمام داخلہ و خارجی راستے بند

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ ڈی چوک پہنچتے ہی لاہور میں انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر رنگ روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا پہے، جبکہ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستی سیل کردئے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ نے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر رنگ روڑ ٹریفک کیلئے بند کیا ہے، گزشتہ شام رنگ روڑ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا تھا۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے بند ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں راوی پل سے سڑک ٹریفک کیلئے بند ہے۔ لاہور اسلام آباد، لاہور سیالکوٹ موٹروے تاحال ان اور آؤٹ کیلئے بند ہے۔ رنگ روڈ، ایسٹرن بائی پاس بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔

ترجمان کے مطابق شہر کے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، شہری مزید راہنمائی اور مدد کیلئے پیلپ لائن 15 پر کال کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے پنجاب کی صوبائی حکومت نے لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کردیے تھے۔ گزشتہ روز لاہور کے ذیلی راستوں کو جزوی کھول دیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں پولیس نے رنگ روڈ بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا تھا لیکن اس پر غیرمعمولی سیکیورٹی موجود رہی۔

Read Comments