Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 نومبر 2024 05:28pm

سندھ ہائیکورٹ کے ججز کی آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت

آئینی بینچز کے قیام کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت کرلی، ایس بی سی اے کے معاملے پر درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کرتے ہوئے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ میرا کیس آرٹیکل 199 -2 کے تحت آتا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت یا وفاق یا ادارے کو کسی بھی کارروائی سے روکنے سے متعلق درخواستیں آئینی بینچ سنے گا، آپ جسٹس کے کے آغا سے اجازت لے لیں۔

چیف جسٹس نے 6 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا

عدالت نے کہا کہ ہم مشروط طور پر اجازت دے رہے ہیں، پہلے آفس طے کریگا کہ یہ ریگولر بینچ سنے گا یا آئینی بینچ ؟ عدالت نے کال اپ نوٹس، اکاونٹس ڈی فریز کرنے اور تحفظ فراہم سمیت دیگر کیسز کی سماعت سے معذرت کرلی۔

عدالت نے درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ، ایف آئی آر ختم کرنے سے متعلق درخواست کو عدالت نے زیر دفعہ 561 کی درخواست میں تبدیل کرکے بینچ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

Read Comments