راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ریمانڈ میں چھ روز کی توسیع کردی ہے۔
اڈیالہ جیل میں قائم اے ٹی سی راولپنڈی میں 28 ستمبر احتجاج کی کال دینے حوالے سے بانی پی ٹی ائی کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔
پی ٹی آئی قیادت خون خرابہ نہیں مذاکرات چاہتی ہے مگر ایک خفیہ ہاتھ ہونے نہیں دے رہا، وزیر داخلہ
اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ میں چھ روز کی توسیع کردی۔
سینئیر صحافی اور آج نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف طارق چوہدری نے گزشتہ رات پروگرام ”نیوز انسائٹ وِد عامر ضیاء“ میں کہا تھا کہ لاہور کے ایک مقدمے اور 28 ستمبر کے مقدمے میں عمران خان کے پانچ روزہ ریمانڈ میں توسیع نہ ہوئی تو امکان ہے کہ عمران خان کی اگلے دو تین دن میں مزید کسی بڑے کیس میں ضمانت ہوسکتی ہے اور ان کی رہائی کے امکانات ہیں۔
پی ٹی آئی نے احتجاج ختم کرانے کا حل بتا دیا گیا
طارق چوہدری کے مطابق حکومت پی ٹی آئی کو کہہ رہی ہے آپ دو تین دن یہاں رہیں اور آخر میں تقریریں کرکے چلے جائیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ معاملات عدالت میں عدالت کی طرف دیکھ لیں۔