Aaj Logo

شائع 26 نومبر 2024 12:40pm

تلور کے شکار کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا

سپریم کورٹ کا تلور کے شکار کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے تلور کے شکار کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت عظمیٰ کا تلور کے شکار کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں تلور شکار کے خلاف کیس سن چکا ہوں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل جنرل عامر رحمان نے کہا کہ تلور شکار کا تصور مارخور کے آفیشل شکار کی طرح ہے، مارخور کے شکار کو ٹرافی ہنٹنگ کانام دیا گیا ہے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ تلور کے شکار اور آئیبیکس ٹرافی ہنٹنگ میں فرق ہے، جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ یہ تلور تو ہجرت کرنے والے پرندے ہوتے ہیں۔

Read Comments