سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بڑی کمی ہوگئی ہے، جمیز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ 4300 روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 2لاکھ 78ہزار400 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح ملک بھر میں 10گرام سونے کا بھائو 3657 روپے کم ہوکر 2لاکھ 38 ہزار683 روپے ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جمیز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 43 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2672 ڈالر پرآگیا ہے۔