پاکپتن سے گرفتار کیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی رہائی کا فیصلہ، سول عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار سولہ کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پاکپتن میں گزشتہ روز سے پی ٹی آئی کار کنان کی پکڑ دھکڑ کے بعد عدالت نے کار کنان کی رہائی کے آرڈر جاری کردیئے۔
پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمہ کار کنان کو گرفتار کیا تھا۔ پاکپتن سے اِسلام آباد روانہ ہوئے کارکُنان اور مقامی قیادت کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں۔
سِول جج شاہد ندیم نے عدالتی فیصلہ جاری کردیا۔