Aaj Logo

شائع 25 نومبر 2024 11:05am

ممبران اسمبلی کو نااہلی کرنے کے اختیار کیخلاف درخواست پر فل بینچ بنانے کی سفارش

لاہور ہائکورٹ نے الیکشن کمیشن کے ممبران اسمبلی کو نااہل کرنے کے اختیار کے خلاف درخواست پر فل بینچ بنانے کی سفارش کر دی۔

الیکشن کمیشن کے ممبران اسمبلی کو نااہل کرنے کے اختیار کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائکورٹ میں ہوئی، جسٹس رسال حسن سید نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست پر فل بینچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کو ارسال کردی۔‏درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ ‏الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 137 کی شق 4 آئین سے متضاد ہے، ‏الیکشن کمیشن کے پاس عدالتی اختیار نہیں ہے، اسی لیے کسی کو نااہل نہیں کرسکتا، ‏الیکشن کمیشن عدالتی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا، ‏الیکشن کمیشن براہ راست کسی کو نااہل قرار نہیں دے سکتا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کا نااہلی کا اختیار کلعدم قرار دے۔

Read Comments